اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ سٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ پاکستانی صارفین کو ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے براہ راست انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے۔
پی ٹی اے کی دستاویزات کے مطابق، اسٹار لنک کمپنی نے اپنی سروسز پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے ایس ای سی پی میں بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی خود کو رجسٹر کرایا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا کہ اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرنے سے قبل تمام ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اس طرح، اگر تمام ضروری قانونی اور تکنیکی شرائط پوری کی گئیں، تو اسٹار لنک پاکستان میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہو گا۔