اسلام آباد (این این آئی)گوادر میں بارش کی جاری تباہ کاریوں کے پیش نظر ٹیلی کمیونیکیشن نیٹک ورک جاز نے مفت فون کالز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں بارش کی جاری تباہ کاریوں کے پیش نظر ٹیلی کمیونیکیشن نیٹک ورک جاز نے مفت فون کالز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان جاز نے کہا ہے کہ نیٹ ورک پر آن نیٹ اور پی ٹی سی ایل کالز کی مفت فراہمی جاری ہے، جاز صارفین کم بیلنس یا بنڈلز ختم ہونے کے باوجود مفت کالز کرسکتے ہیں۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جازنیٹ ورک کو فعال رکھنے کی کوشش جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ مفت کالز کے ساتھ جاز دیگر امدادی اقدامات میں بھی حصہ لے گا۔