بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

گوگل نے اپنے پہلے پکسل فولڈ فون کا اعلان کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2023 |

سان فرانسسکو(این این آئی)گوگل نے نہ صرف اپنے پہلے تہہ  والے(فولڈیبل)فون کا اعلان کر دیا ہے بلکہ اس کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسے پکسل فولڈ کا نام دیا گیا ہے اور اسے دس مئی گوگل آئی او کانفرنس2023 میں پیش کیا جائے گا جس کے دو ماڈل بنائے گئے ہیں۔تاہم گوگل نے عملی طور پر اس کی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ۔

غالب امکان ہے کہ اس کا احوال پریس کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ لیکن ٹیزرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فولڈ فون کا بیرونی ڈسپلے دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے کھلنے کا اندازسام سنگ کے گیلکسی زیڈ فولڈ جیسا ہی ہے۔ اس میں کیمرہ پشت پر لگا ہوا ہے۔ یہی تفصیلات ہیں جن کی پہلے خبردی جاچکی تھی۔گزشتہ ماہ بعض ویب سائٹ نے کہا گھا کہ گوگل پکسل فولڈ میں 5.8 انچ اسکرین رکھتا ہوگا۔ جبکہ کھل کر یہ 7.6 وسیع ٹیبلٹ بن جائے گا۔ اس میں گوگل ٹینسر جی ٹو پروسیر نصب ہوسکتا ہے۔ جبکہ وزن 10 اونس اور فولڈ ہونے والی کریز(ہنج)کو سب سے بہتر بنایا گیا ہے۔ تعارفی قیمت 1700 ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔شاید اس کا اعلان ابھی ہوجائے لیکن فولڈ فون کی فروخت سال کے آخرتک ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوگل نے اپنیڈویلپر سے کہا ہے کہ وہ بڑے اسکرین والے فون کے لیے ایپس اور گرافک انٹرفیس تیار کرے۔ اس سال کے آخر تک گوگل اپنے نئے ٹیبلٹ بھی پیش کرے گا جنہیں گوگل پکسل ٹیبلٹ کا نام دیا گیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…