نیویارک(این این آئی)دنیا کی امیرترین شخصیت ایلون مسک کے ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کے بعد ٹویٹر انکارپوریٹڈ کے حصص میں کمی واقع ہوئی ہے۔یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد مسک نے ٹویٹر کے بورڈ میں عدم شمولیت کا فیصلہ کیا ۔ یہ ایک ڈرامائی تبدیلی ہے اور اس سے ایک سابقہ سمجھوتا بھی ختم ہوگیا ہے جس کے تحت وہ اپنے حصص کو 14.9 فی صد سے زیادہ نہیں رکھ سکتے۔نیویارک میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ٹویٹر کے حصص کی قیمتوں میں قریبا 7 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مسک کے انکشاف کے بعد کہ انھوں نے ٹویٹرکمپنی کے حصص خرید کیے ۔سرمایہ کاروں نے ان کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ان کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کے نتیجے میں ٹویٹر کے حصص میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں ہونے والے بڑھوتری اب الٹ ہوگئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں