کراچی(این این آئی) معروف موبائل کمپنی سام سنگ نے اپنے تازہ ترین ورژن میں سندھی کیبورڈ متعارف کروادیا۔سام سنگ کے نئے ورژن میں سندھی زبان سے واقفیت رکھنے والوں اور سندھی لکھنے والوں کی آسانی کیلئے یہ کیبورڈ متعارف کروایا
گیا ہے۔سندھی کیبورڈ کے ازخود موبائل میں نہ ہونے کی صورت میں صارفین گوگل پلے اسٹور سے علیحدہ ایپلیکیشن کے تحت اسے ڈانلوڈ کرتے تھے۔اب سام سنگ نے اپنے نئے ورژن میں اس زبان کا اضافہ کر کے صارفین کی مشکل حل کردی۔