جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں پہلی الیکٹرک بس چل پڑی ، افتتاح کر دیا گیا فی کلو میٹر کرایہ صرف کتنے روپے وصول کیا جائے گا ؟ جانئے

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس کا افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ حکومت ہر مہینے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ صوبائی اویس قادر شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ جلد 250 بسوں کی ٹرینڈرنگ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ چار روپے فی کلو میٹر ہوگا۔پی پی کے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ابتدا میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے اعتراف کیا کہ 2017 سے اب تک جتنا کام ہونا چاہیے تھا، اتنا کام نہیں ہوا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی متعدد وجوہات بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…