منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے یا نہیں؟ اب تک کی سب سے بڑی طبی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی )آسٹریلین ریڈی ایشن پروٹیکشن اینڈ نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی (اے آر پی اے این ایس اے)نے بتایا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کو نقصان نہیں پہنچاتی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال مغربی ممالک میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرتی رہی تھیں کہ 5 جی کے ریڈیو سگنلز کورونا وائرس پھیلانے کا بھی کام کررہے ہیں۔

جس کے بعد متعدد شہروں میں 5 جی ٹاور کو آگ بھی لگائی گئی، حالانکہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔اسی طرح 5 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے لوگوں میں یہ خدشات بھی پائے جاتے ہیں کہ اس سے صحت پر مختلف مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔تو اس حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی طبی تحقیق کے نتائج سامنے آئے ہیں۔اس ٹیم نے تحفظ کے حوالے سے ہونے والی مزید 107 تحقیقی رپورٹس کا بھی تجزیہ کیا۔دونوں تجزیوں میں یہ دیکھا گیا کہ 5 جی اور اس سے ملتی جلتی ریڈیو لہروں کے خلیات پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین نے دریافت کیا کہ 5 جی لہروں سے صحت یا خلیات پر کوئی بھی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔اے آر پی اے این ایس اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کین کریپیڈس نے بتایا کہ ایک تجزیے کے نتائج میں ایسے کوئی شواہد نہیں مل سکے جن سے عندیہ ملتا ہو کہ کم سطح کی ریڈیائی لہریں جیسی 5 جی نیٹ ورک میں استعمال ہوتی ہیں، انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن

تحقیقی رپورٹس میں حیاتیاتی اثرات کو رپورٹ کیا گیا ہے، ان میں سے بیشتر میں لہروں کے اثرات جانچنے کے غیر معیاری طریقہ کار کو استعمال کیا گیا۔محققین نے کہا کہ 5 جی اثرات کی مانیٹرنگ کے لیے طویل المعیاد تحقیق پر کام ہونا چاہیے، جس کے لیے تمام تر سائنسی پیشرفت کو

استعمال کیا جائے، مگر اب تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے جو 5 جی سے جڑے مضحکہ خی دعوں کی حمایت کرتے ہوں،ڈاکٹر کین نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ مستقبل میں تجرباتی تحقیقی رپورٹس میں مخصوص امور پر زیادہ توجہ دینی چاہیے جبکہ آبادی پر طویل المعیاد طبی اثرات کی مانیٹرنگ جاری رکھی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…