3 مہینوں میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکائونٹس،12 کروڑ سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ،فیس بک نے بڑا اعلان کردیا

24  مارچ‬‮  2021

نیویارک(این این آئی)دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکائونٹ ڈیلیٹ کردیئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے دسمبر 2020 کے

دوران یہ اکائونٹ ڈیلیٹ کیے گئے اور اس پلیٹ فارم میں گمراہ کن تفصیلات کی ٹریکنگ کے لیے 35 ہزار سے زیادہ افراد کام کررہے ہیں۔اس عرصے کے دوران کمپنی کی جانب سے کووڈ اور ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد پر مشتمل 12 کروڑ سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ کیں۔کمپنی کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر فیس بک پر لاکھوں جعلی اکائونٹس کو بلاک کیا جارہا ہے۔فیس بک کے انٹیگریٹی شعبے کے نائب صدر گائے روسین نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 100 سے زیادہ غیرمستند رویوں والے نیٹ ورکس کو گزشتہ 3 سال کے دوران ڈیلیٹ کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر فیس بک کی 80 فیکٹ چیکرز کی ٹیم کسی پوسٹ کو غلط ریٹ کرے تو سوشل نیٹ ورک پر اس کی لوگوں تک رسائی کو محدود کردیا جاتا ہے جبکہ وارننگ لیبل کا اضافہ بھی کردیا جاتا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ سازشی خیالات اور جعلی دعوئوں کی روک تھام کے لیے زیادہ موثر انداز سے کام نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…