بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر کے بانی کی پہلی ٹوئٹ 45کروڑ روپے میں نیلام ، خریدنے والا کون، رقم کہاں خرچ کی جائے گی 

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن )مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ تقریبا 3 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 45 کروڑ روپے روپے سے زائد میں فروخت کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی اب سے 15 برس سے قبل کی گئی پہلی ٹوئٹ کو ایک ملائیشین نڑاد ایرانی کاروباری شخص نے پاکستانی 45 کروڑ روپیکی زائد رقم کے عوض خرید لیا۔

برطانوی  خبر رساں ادارے کے مطابق جیک ڈورسی کی جانب سے 22 مارچ 2006 کو کی جانے والی پہلی ٹوئٹ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم میں نیلام کردیا گیا۔ ٹوئٹر کے بانی کی پہلی ٹوئٹ کو ا?ن لائن فروخت کیا گیا اور ٹوئٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن کے طرز کی کریپٹو کرنسی میں وصول کی گئی۔ جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں صرف یہ بتایا تھا کہ ’میں نے اپنا ٹوئٹر اکاو?نٹ بنالیا‘۔جیک ڈورسی کی اسی ٹوئٹ کو ڈیڑھ لاکھ قریب بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں کئی افراد نے ان کی مذکورہ ٹوئٹ پر کمنٹس کرکے انہیں اس کی خریداری کے لیے رقم کی پیش کش بھی کی تھی۔جیک ڈورسی کی ٹوئٹ کو فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں کے غریب ممالک کے افراد میں فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔خیال رہے کہ ’ٹوئٹر‘ کا ا?غاز 21 مارچ 2006 کو ہوا تھا اور جیک ڈورسی نے پہلی ٹوئٹ 22 مارچ کو کی تھی۔اس وقت ٹوئٹر کو دنیا بھر کے 50 کروڑ تک افراد استعمال کرتے ہیں، اس پلیٹ فارم کی سالانہ کمائی تقریبا 65 ارب امریکی ڈالر ہوتی ہے۔ٹوئٹر کو زیادہ تر سیاستدان، سماجی رہنما اور انسانی حقوق پر کام کرنے والے افراد استعمال کرتے ہیں، یہ پلیٹ فارم زیادہ تر حالات حاضرہ اور دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ٹوئٹر کے زیادہ تر صارفین کی عمریں 35 سے 65 سال کے درمیان ہیں اور جب کہ اندازے کے مطابق ٹوئٹر پر خواتین کے صرف 35 فیصد اکاو?نٹس ہیں اور مرد حضرات کے اکاو?نٹس کی تعداد 65 فیصد تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…