اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے ملک میں فائیو جی سروس کے بروقت اجرا کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی شائع خبر کے مطابق وزارت آئی ٹی میں
اس سلسلے میںموجود تمام آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، وزارت آئی ٹی نے ملک میں 5 جی سروسز کو اپنانے کے لئے سات بینڈز کا جائزہ لیا ہے،جن میں درمیانے اور اعلیٰ درجے کے 700-MH2میگا ہرٹز، 2.3گیگا ہرٹز ، 2.6گیگا ہرٹز، 3.5گیگا ہرٹز، 8ملی میٹر ویو بینڈ، سی بینڈز (3.6-4.2)گیگا ہرٹز، بغیر لائسنس کے بیک ہال فریکونسی بینڈز P2P&P2MP،بینڈز کی استعداد بڑھائی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت نے فریکونسی ایلوکیشن بورڈ(فیب) کو مراسلہ تحریر کر دیا ہے ،جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا بینڈز موجودہ صورتحال اور فائیو جی سپیکٹرم کیلئے گنجائش کے بارے میں وزارت کو بتایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں اس وقت فور جی سروسز استعمال کی جارہی ہیں ، پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ابھی بھی ٹو اور تھری جی سروسز چل رہی ہیں ۔