پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

گوگل میپس میں صارفین کے لیے کارآمد فیچرز متعارف

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین زیادہ مواد پوسٹ کرسکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے، جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ۔

یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ، سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔گوگل کی جانب سے جاری نئے بیان میں بتایا گیا کہ اب لوکل گائیڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ ہوگئی ہے، جن کی جانب سے ریویوز، تصاویر اور تفصیلات کو میپس میں شیئر کیا جاتا ہے۔2020 کے دوران لوکل گائیڈز میں 8 لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے ارگرد کے مقامات جیسے ریسٹورنٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار بڑھ گیا۔کمپنی نے بتایا کہ گوگل اکائونٹ کے حامل ہر فرد کے لیے مقامی تفصیلات شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنایا جارہا

ہے۔نئے فیچرز میں سے ایک فوٹو اپ ڈیٹس ہے، جس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیٹ تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی۔یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس میں لوگ ایپ میں کسی مقام کو سرچ کرتے ہوئے تصویر کھینچ

کر میپس کا حصہ بناسکیں گے اور ایک کیپشن تحریر کرسکیں گے، جس کے لیے انہیں ریٹنگ یا ریویو تحریر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔گوگل میپس میں کسی سڑک کی تبدیلیوں کو رپورٹ کرنا بھی آسان بنایا گیا ہے، جس کے لیے ایک آپشن ‘ایڈٹ دی میپ’ کا اضافہ کیا جارہا ہے،

جو صارفین کو غلطیاں درست کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جبکہ میپ میں کسی سڑک کے نہ ہونے پر اس کی ڈرائنگ بنانے، گلیوں کے نئے نام کا اضافہ یا غلط مامات کو ڈیلیٹ کرنے جیسے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔گوگل نے بتایا کہ ان فیچرز تک زیادہ لوگوں کی رسائی کے لیے میپس میں لوکل لو چیلنج کو لانچ کیا جارہا ہے، تاکہ اینڈرائیڈ صارفین زیادہ تصاویر، ریویو اور تفصیلات ایپ سے شیئر کرسکیں۔کمپنی نے اس حوالے سے اپریل تک ایک لاکھ لوکیشن لسٹنگ کا ہدف طے کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…