جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوکیا کا نیا سمارٹ فون مارکیٹ میں آنے کو تیار نئے فون کے ممکنہ جدید فیچرز سامنے آگئے

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایچ ایم ڈی گلوبل نے 8 اپریل کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں نوکیا کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے اس حوالے سے کچھ بتایا نہیں بس ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ایک

شخص کسی جنگل میں کھڑا ہے اور ایک ہیش ٹیگ #LoveTrustKeep دیکھا جاسکتا ہے۔مختلف لیکس میں نوکیا کے ایک نئے فون کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 775 پراسیسر اور بیک پر 5 کیمرے ہوسکتے ہیں۔اس کیمرا سیٹ اپ میں ایک کیمرا 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔دوسری جانب کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ نوکیا کی جانب سے نئی جی سیریز کو جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کا پہلا ماڈل نوکیا جی 10 ہوگا۔لیکس کے مطابق یہ 5 جی فون ہوگا جس میں وائی فائی 6 ای سپورٹ موجود ہوگی جبکہ یہ مڈ رینج فون ہوگا۔چونکہ مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے اور 8 اپریل کو ہی علم ہوسکے گا کہ ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے کونسا فون پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نوکیا کی جانب سے اکثر نئے فونز فروری میں بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوا، جس کے باعث نوکیا کے نئے فونز بھی پیش نہیں کیے جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…