ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملالہ نے ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کرلی

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے ڈراموں، بچوں کے لیے سیریز اور دستاویزی فلموں کی پیشکش کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ شراکت داری کر لی۔ایپل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 23 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکیولر‘

نے ایپل ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ملالہ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے میں اس پلیٹ فارم پر نئی آوازیں لاسکوں گی، مجھے امید ہے کہ میرے ذریعے زیادہ سے زیادہ نوجوان اور لڑکیاں ان شوز کو دیکھیں گے اور اس سے متاثر ہوں گے۔ملالہ نے کہاکہ میں اسٹوری ٹیلنگ (کہانی بتانے) پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ رہی ہے، یہ میری کہانی تھی جس نے دنیا بھر کے بے شمار لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ تمام لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیوں اور خواتین کو اپنے آپ پر اور اپنی زندگی میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ ایپل کمپنی نے 2015 میں ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم پیش کی تھی اور 2018 ملالہ فنڈز کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی لڑکیوں کے لیے سیکنڈری تعلیم کو فروغ دیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…