بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس پلیٹ فارم میں صارفین کے تجربے کو ڈرامائی حد تک بدل دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز،

ٹپنگ اور اکائونٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔کمپنی نے بتایا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس سے لوگوں کے لیے متعلقہ جغرافیائی یا کمیونٹیز میں بات چیت، ڈسکور کرنا آسان ہوجائے گا۔کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیچر اس کے ٹاپکس فیچر کی توسیع ہے جس سے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق ٹوئٹس اور اکائونٹس کو فالو کرسکتے ہیں۔کمپنی نے مزید بتایا کہ ایکسپلورنگ فیچرز ایسے انفلوائنسرز اور کریٹیئرز کے لیے مددگار ہوگا جو ٹوئٹر فالوونگ سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔سپر فالوز میں صارفین کو نیوز لیٹرز، اسپیشل بیجز اور دیگر خصوصی مواد تک رسائی فراہم کی جائے گی، جبکہ کریٹیئرز ایسے ٹوئٹس کرسکیں گے جو ان افراد کو ہی نظر آئیں گے اور وہی اس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچرز کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکیں گے یا ان کی آزمائش کب تک شروع کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…