عوام کی سن لی گئی موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس، پی ٹی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

26  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیوکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق پی ٹی اے نے غیر معیاری سروسز کا نوٹس لیتے ہوئے موبائل کمپنیوں کو اپنا معیار بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز سروس کے معیار کو بہتر بنائیں، اور کوالٹی آف سروس برقرار رکھی جائے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مواصلاتی سروسز کے سلسلے میں عوامی شکایات اور سروے کے نتائج میں ناقص معیار سامنے آیا، ناقص معیار کی وجوہ میں نیٹ ورک میں توسیع نہ ہونا اور کوالٹی میں مسائل شامل ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ اپنی سروس میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور آپریٹرزگنجان آباد علاقوں میں مناسب کوریج کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خوش خبری سنائی تھی کہ پاکستان میں موبائل فون کی مینو فیکچرنگ شروع کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اب سستا فون دستیاب ہوگا۔امین الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں موبائل فون کی تعداد 16 کروڑ سے بڑھ کر 17 کروڑ ہوگئی ہے، ہمارا وژن ہے کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے پاس اسمارٹ موبائل فون ہو۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…