ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ افغانستان سے بھی کم، حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹرنیٹ سپیڈ مانیٹر کرنے والی کمپنی وکلا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ افغانستان سے بھی کم ہے۔پاکستان میں براڈ بینڈ10.1 اور موبائل انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار17.3 ایم بی ہے۔ افغانستان میں براڈ بینڈ10.31 اور موبائل07.26 ایم بی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے اس دور میں

انٹرنیٹ کی اہمیت اور استعمال بڑھ گیا ہے۔ دوستوں کے ساتھ چیٹ، ویڈیوز دیکھنے اور بل کی ادائیگی سمیت بے شمار کام انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے کیے جا سکتے ہیں۔نئی ٹیکنالوجی کی بدولت انٹرنیٹ کی رفتار پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔ تیز انٹرنیٹ سے ہم اپنے فون اور ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے اور بڑی فائلیں ڈان لوڈ کرنے کے علاوہ دیگر بے شمار امور بھی انجام دے سکتے ہیں۔اگر آپ زیادہ پیسے دے کر سمجھتے ہیں کہ آپ کو تیز ترین انٹرنیٹ مل رہا ہے تو یہ خام خیالی ہوسکتی ہے کیوں کہ دیگر ممالک میں اس سے بھی تیز انٹرنیٹ موجود ہے۔انٹرنیٹ سپیڈ مانیٹر کرنے والی کمپنی اوکلا کے مطابق ستمبر2020 تک دنیا انٹرنیٹ کی اوسط رفتار85.73 تھی جبکہ موبائل پر انٹرنیٹ کی اوسط رفتا35..96 رہی۔کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت اور نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ انٹرنیٹ کی رفتار مستقبل میں مزیر تیز ہوگی۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ سنگاپور میں ہے جہاں کے عوام کو266.60 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار والا انٹرنیٹ دستیاب ہے۔ہانگ کانگ210.73، رومانیہ193.47 اور امریکا میں 161.14 ایم بی کا انٹرنیٹ دستیاب ہے۔ موبائل میں ڈان لوڈ اسپیڈ مختلف ممالک میں مختلف ہے۔موبائل فون کیلئے انٹرنیٹ کی تیزترین رفتار جنوبی کوریا میں ہے جہاں کے

عوام121.00 ایم بی کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ چین 113.35 اور امریکہ میں موبائل فون انٹرنیٹ کی رفتار109.43 ایم بی ہے۔براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سب کم رفتار4.25 ایم بی یمن میں ہے۔ الجیریا4.81 اور سوڈان میں 7.26 ایم بی اسپیڈ ہے۔پاکستان میں براڈ بینڈ10.1 اور موبائل انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار17.3 ایم بی ہے۔ افغانستان میں براڈ بینڈ10.31 اور موبائل07.26 ایم بی ہے۔ بھارت میں براڈ بینڈ46.47 اور موبائل انٹرنیٹ کی رفتار12.7 ایم بی فی سکینڈ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…