کینسر کو شکست دینے والی لڑکی ہیلی ارسینا خلا میں جانے کو تیار

25  فروری‬‮  2021

ٹیکساس(این این آئی)کینسر کو شکست دینے والی لڑکی اب خلا کا سفر کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینسر کو شکست دینے والی باہمت لڑکی ہیلی ارسینا نجی کمپنی کی جانب سے خلا کا سفر کریں گے اور جس کے بعد وہ کم عمر ترین خلانورد بن جائیں گی۔

ہیلی ارسینا نجی کمپنی کی جانب سے شہریوں کے مخصوص انسپائریشن فور نامی منصوبے کے تحت خلاف میں جائیں گی۔ 4 خلا نوردوں میں سے کوئی بھی باقاعدہ تربیت یافتہ ایسٹروناٹ نہیں۔29 سالہ باہمت لڑکی اکتوبر 2021 میں شفٹ فور پیمنٹس کے سی ای او جیرڈ آئزک مین کے ساتھ خلا میں جائیں گی اور جیرڈ ائون کے تمام اخراجات اٹھائیں گے۔ جیرڈ اس مشن سے اپنے اسپتال کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔ہیلی ارسینا کی ٹانگ بھی مصنوعی ہے اور وہ خلا میں جانے کے بعد مصنوعی ٹانگ والی پہلی خلانورد بھی بن جائیں گی۔ ان کا جنون بتاتا ہے کہ کینسر کو شکست دینے اور مصنوعی ٹانگ کے ساتھ بھی خلا کا معرکہ سر کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ہیلی کو 10 برس کی عمر میں ران کی ہڈی کا کینسر ہوا تھا جس کے بعد انہیں مصنوعی ہڈی لگائی گئی تھی اور ایک برس تک انہیں کیموتھراپی سے گزارا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…