بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے آن لائن کاروبار کیلئے ایپ متعارف

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے آن لائن کاروبار کیلئے چیکو ایپ متعارف کروادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیکو ایک ایسا پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارم ہے جہاں پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد(ایس ایم ایز) اپنی مصنوعات کی آن لائن تشہیر کے ساتھ انہیں فروخت بھی کرسکتے ہیں۔چیکو کی مدد سے کوئی بھی

شخص صرف 3 منٹ میں اپنے کاروبار کو آن لائن کاروبار میں بدل سکتا ہے۔برانڈورس کے چیف ایگزیکٹر آفیسر(سی ای او) اور شریک بانی رضا متین کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ بھی اپنا ڈیجیٹل مستقبل بناسکیں۔رضا متین کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو آن لائن فروخت کرسکے اور اس سلسلے میں پاکستانی تاجروں کی رہنمائی کیلئے چیکو ہمارا پہلا قدم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی طاقت کی مدد سے ترقی کرنا اور دوسروں کو بااختیار بنانے کا سلسسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم تمام کاروباری شعبوں کے مرد اور خواتین کو اس قابل بنادیں گے کہ وہ سب کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچل سکیں، اور اہم ان کی کامیابیوں کو دیکھنے کے انتہائی پرجوش ہیں۔پاکستان میں انٹرنیٹ اور ڈیٹا فراہم کرنے والی سرفہرست کمپنی ‘اوشن’ کے سی ای او عامر جعفری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کلاؤڈ کمیونیکیشن فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم ملک میں چھوٹے بڑے ہرقسم کے کاروبار کو جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دیکھ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے انقلابی پلیٹ فارم چیکو کی مدد سے ہم پاکستان کے لاکھوں کاروباری افراد کو ٹیکنالوجی سے مستفید کراسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…