جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد وزیر کا تقدس پامال کرنے اوراسلامی اقدار کا مذاق اڑانے پر فواد چودھری کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) متحدہ طلبہ محاذ کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے کہا کہ فواد چوہدری کی ایماء پر شہیر سیالوی پر مقدمہ اور گرفتاری پنجاب حکومت کا شرمناک فعل ہے ۔مسجد وزیر خاں کا تقدس پامال کرنے اوراسلامی اقدار کا مذاق اڑانے پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرکے وزارت سے ہٹایا جائے ۔شہیر سیالوی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر فی الفور ختم کی جائے۔ پنجاب حکومت کی پولیس کے ذریعے انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ہماری زندگیاں ناموس مصطفے ﷺ کی امانت ہیں

۔اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنا اعزاز ہے ۔ مقدمات اور گرفتاریوں سے ہم خوف زدہ نہیں ہوں گے ۔ حکومت شہیر سیالوی کو تنہا نہ سمجھے کیونکہ ملک بھر کی طلبہ اور یوتھ برادری اسکے ساتھ ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں ،مقدمات اور گرفتاریوںسے ہم ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں کو شہیر سیالوی پر قائم کیا گیا جھوٹا مقدمہ بہت مہنگا پڑے گا۔ ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے کہا حکومت شہیر سیالوی پر مقدمات قائم کر کے حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ جھوٹے مقدمات کا سارا حساب لیں گے۔ دینی قوتوں کو اپاہج بنانے کے لئے یہودی اور قادیانی سرمایہ استعمال ہو رہا ہے۔ ہم خیرخواہی کے جذبے سے حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ مداخلت فی الدین سے باز رہے۔ پاکستان سے اسلام کو دیس نکالا دینے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے۔ عالمی طاقتوں کے مذموم ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ فواد چوہدری کی غیر شرعی حرکات کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری ،آئینی اور ایمانی حق ہے ۔ریاستی طاقت ناموس رسالتﷺ کی پاسبانی سے نہیں ہوسکتی ۔ہمارے جذبے چٹان سے بھی زیادہ مضبوط ہیں ۔حکومت گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرے ۔ سیکولر لابی کی اسلام دشمن سازشوں کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے۔ حفاظت دین کے لئے قربانیاں دینے کا وقت آ گیا ہے۔ دینی طبقات دین بیزار عناصر کے مقابلہ کے لئے متحد ہو کر جامع منصوبہ بندی تیار کریں۔حکومتی صفوں اور سرکاری اداروں کو قادیانیت نواز عناصر سے پاک کیا جائے۔ حکومت نے اسلامی اقدار جیسے اہم ایمانی مسئلے پر سنجیدگی نہ دکھائی تو ملک گیر بڑی تحریک شروع ہو سکتی ہے۔ مداخلت فی الدین پر خاموش رہنا جرم ہے۔ سیکولر عناصر کی اسلام مخالف سازشیں بھی انتہاپسندی ہے۔ لبرل فاشسٹ اسلام کو دیس نکالا دینے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اسلام دشمن عالمی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول سے خائف ہیں۔ پاک سر زمین پر دین اور ایمان کی آواز دبائی اور مٹائی نہیں جا سکتی۔ عشق رسول ہمارا سرمایہ حیات ہے۔ ملک میں سیکولر ازم لانے کی عالمی سازش ہو رہی ہے۔ مذہبی قوتوں کو بدنام اور بے وقعت کرنے کی گریٹ گیم کا راستہ روکیں گے۔ حفاظت دین کا فریضہ پورا کرنے کے لئے قربانیاں دیں گے۔ مسلمانوں کے حکمران خاندانوں میں یہودی لابی گھس چکی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…