ناسا نے مریخ پر اپنے خلائی مشن کی ویڈیو جاری کر دی

23  فروری‬‮  2021

نیویارک (این این آئی )ناسا نے اپنے خلائی مشن کے سرخ سیارے کی ریتلی مٹی پر اترنے کی ویڈیو جاری کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپیس کرافٹ پیرا شوٹ کے زریعے مریخ کی سطح پر اترا ہے اور پرسیورینس خلائی مشن پر 25 کیمرے اور 2 مائیکرو فونز نصب ہیں۔ناسا کے مطابق اسپیس کرافٹ کے

پاس بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا موجود ہے جو آہستہ آہستہ زمین پر واپس بھیج رہا ہے۔اس سے قبل ناسا نے خلائی مشن کی جانب سے بھیجی گئی مریخ کی تصویر جاری کی تھی۔ناسا حکام کے مطابق سرخ سیارے پر بھیجی گئی مشین کی جانب سے مثبت پیغام آیا ہے اور اس کے تمام آلات درست طریقے سے کام کر رہے ہیں جبکہ مشین نے  بیٹریاں چارج کرنا شروع کر دی ہیں ۔ناسا حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ پرواز کامیاب رہی تو مستقبل میں ایسی مزید پروازیں اڑان بھریں گی۔خیال رہے کہ دو روز قبل مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے گئے ناسا کے خلائی روبوٹ رورو پریزرونس نے کامیابی سے لینڈ کی تھی۔ مشن نے خلاف میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا تھا۔ پریزروینس مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔ مشن کی لینڈنگ کا سگنل ناسا کو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…