صارفین کے لئے خوشخبری ، یوفون نے اپنی نوعیت کی پہلی ای۔سم متعارف کرادی

16  فروری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے پلاسٹک سم کی ضرورت کا خاتمہ کرکے نئی الیکٹرانک سم (eSIM) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں یوفون نے Giesecke+Devrient Mobile Security (G+D)کے ساتھ ملک بھر میں ای سموں کو متعارف کرانے کے

لئے اشتراک کیا ہے۔ یوفون کی ای سم کا پلیٹ فارم صارفین کو انٹرنیٹ کے ذریعے سازگار ہینڈ سیٹ کے ساتھ براہ راست متعدد سموں کو ملانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین ڈیٹا پلانز کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں اور سم کارڈز کو عملی طور پر تبدیل کئے بغیر اسی ڈیوائس میں پرانی سموں کی پروفائلز کو ہٹا بھی سکتے ہیں۔ یوفون کی ای سم سروس ملک بھر میں دستیاب ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوفون ترجمان نے کہا، “ہمارے صارفین اب ماحول دوست طرز زندگی اختیار کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ صارفین کو روزمرہ کاموں کے لئے جدت انگیز سہولیات پیش کریں۔ یوفون کی ای سم کے استعمال سے صارفین پائیدار انداز سے بلاتعطل خدمات استعمال کرسکتے ہیں اور پلاسٹک سموں کے استعمال سے گریز کرسکتے ہیں۔ یوفون کی جانب سے صارفین کے اطمینان اور سہولت کی فراہمی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ اس لئے انکی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے۔” یہ ٹیکنالوجی متعدد ای سم سے فعال ڈیوائسز پر بھی دستیاب ہے جن میں لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس، پہنی جانے والی اور آئی او ٹی ڈیوائسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ٹیکنالوجی آئی فون 11، آئی فون 12، اور اس سے ملتے جلتے تمام ہینڈ سیٹس بشمول آئی فون ایکس ایس، ایکس آر اور ایکس ایس

میکس پر بھی کارآمد ہے جو دوہری سموں والے فون کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ مزید برآں، یہ ٹیکنالوجی سام سنگ ایس 21، سام سنگ ایس 20 سیریز، سام سنگ گیلیکسی ایس 20 الٹرا 5G، سام سنگ گیلیکسی ایس 20 پلس، سام سنگ گیلیکسی ایس 20، سام سنگ زیڈ فلپ، ہواوے پی 40 پرو، ہواوے پی 40، گوگل پکسل فور ایکس ایل،

گوگل پکسل فور، گوگل پکسل تھری اے ایکس ایل، گوگل پکسل تھری اے پر بھی کارآمد ہے۔ اس مقصد کے لئے یوفون نے اپنے صارفین کی ای سم سبسکرپشن مینجمنٹ پلیٹ فارم کو مکمل فعال انداز سے متعارف کرانے کے لئے Giesecke+Devrient Mobile Security (G+D)کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو ایشیاء، یورپ، شمالی

و جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں موجود متعدد صف اول کے موبائل آپریٹرز اور او ای ایم بنانے والے اداروں کو فراہم کردہ (EUICCs) سے مزین 90ملین سے زائد کمرشل eSIM / eUICCsکا خود مختارانہ انداز سے انتظام کرنے والی انڈسٹری میں قائدانہ کردار کی حامل ہے۔ یوفون پاکستان میں ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والے سب سے بڑے اداروں کی فہرست میں شامل ہے اور اپنی جدت انگیز سہولیات اور صارفین کو بنیادی

اہمیت دینے کے عزم کے ساتھ ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان بھر میں اپنے تمام صارفین کو بلاتعطل کنکٹویٹی کی کاوشوں کے ساتھ یوفون ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا حصہ بننے اور سب کے لئے رابطوں میں آسانی لانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور اس طرح وہ اپنے نعرے، “تم ہی تو ہو” سے حقیقی انداز سے وابستہ رہتا ہے۔ صارفین ای سم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے متعلقہ ویب سائٹ www.ufone.com/esimپر رجوع کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…