منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی بہترین خصوصیات کی حامل ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف کرادی گئی۔تفصیلات کیمطابق موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی، جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا، کمپنی نے ایک اور چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ

طاقتور گاڑی یونائیٹڈ الفا 2021 متعاف کرائی ہے، جسے 2021 کی پاکستان کی پہلی گاڑی کا نام بھی دیا گیا ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی:2 جنوری کی شب لاہور میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایک ہزار سی سی کی اس گاڑی کو پیش کیا گیا:گاڑی میں 993 سی سی کا 4 سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔1.0 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورڑن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا:یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اورر کیا پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے:بنیادی طور پر یہ ایک چینی گاڑی چیری کیو کیو ہے جسسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے:گاڑی کے فیچرز میں پاور اسٹئیرنگ، پاور ونڈوز، 13 انچ ایلوئے وہیلز، ایل سی ڈی کیمرا، ریورس کیمرا، اے بی ایس بریک سسٹم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ مستقبل قریب میں 3 سیڈان، ایس یو ویز اور وین جیسی گاڑیوں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے:اسی طرح 2 الیکٹرک گاڑیوں کو بھی پاکستان میں پیش کیا جائے گا،یونائیٹڈ الفا پاکستان میں 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…