جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی جس کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت اور آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، برطانیہ کی موٹر کمپنی ایم جی کا پاکستان میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ گاڑیاں ماحول دوست اور الیکٹرک چارجنگ کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومت آٹوموبائل انڈسٹری اور معیشت کو مزید دوام بخشنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تمام تر مشکلات کے باوجود ایم جی پاکستان کی لانچنگ ایک حوصلہ افزا خبر ہے اور نئے سال کی شروعات میں پاکستان معیشت کے لیے ایک امید کی کرن بھی ہے۔اس موقع پر ایم جی کو پاکستان لانے والے جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…