لاہور( این این آئی)سال 2020 کے دوران لاہور میں آن لائن فراڈ کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق ایک سال میں فنانشل کرائمز میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے اورایسے جرائم کے ایک ہزار 350 کیسز سامنے آئے۔
مالیاتی جرائم کے ایسی وارداتوں اور اس حوالے سے درج شدہ شکایات کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ جھوٹی کال اور بینک فنڈ ٹرانسفر فراڈ کے 540 معاملات سامنے آئے۔ موبائل بینک اکاونٹ فراڈ کی 540 جبکہ اے ٹی ایم فراڈ کی 135 درخواستیں موصول ہوئیں۔