پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ صارفین تیاری کر لیں ، جنوری میں 3بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2021 میں تین تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان واٹس ایپ نے بتایاکہ آئندہ سال واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے اس حوالے سے کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیاہیکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…