اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

روس کا ٹک ٹاک طرز کی اپنی ایپ بنانے کا اعلان

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روس نے چین کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ٹک ٹاک کے طرز کی اپنی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ روسی ویڈیو شیئرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق حکومت کی زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فائونڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائی گی۔ایلیگژنڈر زہاروف کے مطابق ان کی میڈیا کمپنی نے یا مولوڈیٹس کے نام سے سروس بھی خریدلی ہے، روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا جبکہ آئندہ 2 سال تک منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ گیزپروم گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں ہوتا ہے۔اس کمپنی کے ماتحت سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈیا چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں گیزپروم کے سی ای او نے یو ٹیوب کی طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 سال میں مکمل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…