پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2020کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ کس شخصیت کو تلاش کیا گیا؟سرچ انجن نے حیرت انگیز نام جاری کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) سرچ انجن گوگل نے دنیا میں 2020کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سیاسی شخصیت کی فہرست جاری کردی ہے۔ گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے ، اس میں اجتماعی رجحانات کو پیش نظر رکھاگیا ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سیاسی شخصیات میں سر فہرست ہیں جن کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں الیکشن جیتا اور وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے ، بائیڈن 20 جنوری 2021 کے حلف اٹھائیں گے۔ بائیڈن سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دور میں بھی نائب صدر بھی رہے ، وہ 20 نومبر 1942 کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے ، انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کے بعد قانون کے تعلیم حاصل کی۔ قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1968 میں جو بائیڈن نے وکالت کا آغاز کیا ، اسی دوران وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رکن بن گئے اور 1977میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں ، ان کی پہلی اہلیہ 1973 میں ایک کارحادثے کا شکار ہوگئیں ، انہوں نے دوسری شادی 1977 میں کی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…