ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک )عرب امارات میں واٹس ایپ کالز پر پابندی ختم ہونے کا امکان ، وٹس ایپ اوردیگر وائس اینڈ ویڈیو کالز سروسز پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سائبر سیکیورٹی سربراہ نے کہا ہے کہ وٹس ایپ سمیت دیگر سروسز پر پابندی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
محمد الکویتی نے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر تجربات کیلئے کچھ دیر کیلئے پابندی ہٹائی گئی ہے ۔ وٹس ایپ سمیت دیگر کالنگ سروسز کی اجازت دینے کیلئے قوائد و ضوابط کا مقرر کرنا ضروری ہے اس سلسلے میں کام کیا جارہا ہے ۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات واٹس ایپ سمیت دیگر وائس اور ویڈیو کال کی سروس پر ہر طرح کی پابندی عائد ہے ۔