ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

تیسری عالمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے عالمی سمندر میں نیوکلیئر وارشپس نصب

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن ) روس نے سوڈان میں نیوی بیس قائم کرنے کا منصوبہ ظاہر کر کے بظاہر تو اپنے معاشی اور دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے مگر حقیقت میں اس کے قدم غیر مستحکم ریڈ سی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔کریملن ڈیفنس اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ روس ایسا کر کے امن اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ دفاعی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ سبھی عالمی طاقتیں

مڈل ایسٹ کے گرد اکٹھے ہونے جا رہی ہیں اس لیے روس بھی جلد از جلد سمندر میں اپنی موجودگی اور گرم پانیوں کے گرد اپنے پائوں جمانا چاہتا ہے۔سبھی عالمی طاقتوں جن میں روس امریکا اور اسرائیل کے علاوہ چین شامل ہیں اس وقت مڈل ایسٹ،ایسٹ افریقااور دوسرے مشرقی کناروںکی طرف اپنے قدم بڑھانے پر لگے ہوئے ہیں۔چین ان سے بھی قبل اپنی پہلی اوور سیز نیول بیس کی بنیاد ایسٹ افریقا میں رکھ چکا ہوا ہے۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسی جگہ پر امریکہ نے بھی اپنی نیول بیس قائم کی ہوئی ہے۔ترکی بھی اس جنگ میں پیچھے نہیں ہے اور اس نے بھی شمالی بندرگاہ کی طرف قدم بڑھانے شروع کر دیے ہوئے ہیں۔تاہم روس کا سوڈان اور پھر ریڈ سی میں بیٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہاں سے ہر قسم کی سمندری حرکات و سکنات کو بڑی آسانی سے مانیٹر کر سکے گا۔جتنے بھی امریکی وارشپس ریڈ سی ،عریبین سی میں موجود ہیں یا مستقبل میں جائیں گے وہ سوئز کنال کو ٹچ کر کے جائیں گے۔روس کی اس نیول بیس پر نیوکلیئر وارشپس،آبدوزیں اور سینکڑوںکی تعداد میں فوجی تعینات ہو ں گے۔روس اور سوڈان کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں یہ بات لکھی گئی ہے کہ روس کی اس نیول بیس کا مقصد خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور کسی دوسرے ملک کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی۔یہاں صرف روسی آرمی کے بیڑے آرام کرنے کے لیے رکیں گے اور مکینکل کام کے لیے بیڑے لائے جائیں گے۔ جبکہ معاہدے کی رو سے اس نیول بیس پر ایک وقت میں صرف چار نیوکلیئر وارشپس موجود ہوں گے۔جبکہ اس بیس بنانے کی اجازت کے بدلے میں روس سوڈان کو ملٹری ہتھیاراور دوسری دفاعی چیزوں کے علاوہ ایئر ڈیفنس سسٹم بھی مفت میں مہیا کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…