ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک ایسی پیچیدہ اور مشکل سرجری کا عمل کامیابی سے انجام دیا ہے جس نے سعودی ماہرین طب کی مہارت اور ان کی صلاحیتوں کو ثابت کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں مسلح افواج کے زیر انتظام
شہزادہ سلطان میڈیکل سینٹر اور اسپتال برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے 10 ماہ کی ایک بچی کا سینہ چاک کیا اور اس کا دل سینے سے باہر نکال کر دوبارہ اسے اپنی جگہ پر کامیابی کے ساتھ جوڑ دیا۔اس تناظر میں بچی کے والد ہائل الملہم نے بتایا کہ بچی ماں کے پیٹے میں ساتویں مہینے میں تھی جب ایک نجی اسپتال میں ماں کا معائنہ کرایا گیا تو پتا چلا کہ بچی کے دل کا رخ دائیں طرف جھکا ہوا ہے۔ اس کے بعد خاتون کو میری سرکاری اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔الملھم کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے میری بیٹی کی سرجری کا عمل ملتوی کردیا گیا اور 10 ماہ بعد میں دوبارہ اسپتال سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے بچی کو سرجری کے لیے داخل کرلیا۔ بچی کے دل کا آپریشن کا مرحلہ 8 گھنٹے پرمحیط تھا جو انتہائی تکلیف دہ تھا جس میں ہم دکھ، امید اور صدمے کی ملی جلی کیفیات سے دوچار تھے۔ آخر کار ڈاکٹروں نے ہمیں بچی کے کامیاب آپریشن اور اس کی زندگی بچ جانے کی خوش خبری سنائی۔سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد سرجری کیس تھا اور اس کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔