کوروناوائرس کے پھیلائو میں بِل گیٹس کا کوئی کردار ہے؟ بانی مائیکرو سافٹ کمپنی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش باتوں کا جواب دیدیا

26  جولائی  2020

واشنگٹن ( آن لائن) مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاومیں اْن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ کوروناکے پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے متعلق طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اور سازشی نظریات کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے اورمتعدد زبانوں میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپس کے ذریعے اْنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ بل گیٹس

ویکسینیشن اور الیکٹرانک مائیکرو چپس کے ذریعے دنیا کی 15 فی صد آبادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا میں کسی بھی دوسرے ادارے کے مقابلے میں موذی امراض کی ویکسین خریدنے کے لیے زیادہ رقم ادا کی ہے تاکہ مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بل گیٹس فاونڈیشن گزشتہ 20 برسوں سے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کروڑوں ڈالرز خرچ کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…