اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکا کی کار بنانے والی نامور کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کو پاکستان میں فیکٹری لگانے کی پیشکش کی ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے یہ دعوت اس وقت دی گئی جب گاڑیاں بنانے والی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ اب 5 لاکھ کے قریب الیکٹرک گاڑیاں برلن میں فیکٹری لگا کر بنائیں گے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر العربیہ کی جانب سے شائع کی گئی خبر پر فواد چوہدری نے
ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایلن مسک کو پاکستان میں فیکٹری لگانے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایلن مسک اب آپ کی اگلی منزل پاکستان ہو سکتی ہے، ہم آپ کو 10 سال تک صفر ٹیکس کی سہولت کے ساتھ کسٹم فری درآمد فیکٹری کے سیٹ اپ کی پیشکش کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایسی پیشکش آپ کو کوئی دوسرا ملک نہیں کرے گا،پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فری لانس سافٹ وئیر برآمد کنددگان ہے۔