وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے حکومتی سطح پر پینے کا صاف پانی ایک روپے فی لیٹر متعارف کروادیا

5  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے حال ہی میں حکومتی سطح پر پینے کا صاف پانی ایک روپے فی لیٹر متعارف کروایا ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ اس منرل واٹر کی بوتل کو ابتدائی طور پر وزیرِ اعظم ہاؤس اور پارلیمان میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کام کرنے والے ادارے پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل

(پی سی آر ڈبلیو آر) پانی کے نمونے تیار کرنے میں مصروف ہے۔پی سی آر ڈبلیو آر اہلکاروں کے مطابق یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ فواد چوہدری کے مطابق پانی کی بوتلیں جلد از جلد متعارف کروا کر اس منصوبے کو مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں۔پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک ارشد خان نے بتایا کہ حکومتی سطح پر پینے کے صاف پانی کی بوتل متعارف کروانے کی مہم پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری کی مہم کا حصہ ہے۔ ارشد خان نے کہا کہ حکومتی اداروں میں مشاورت کے دوران مختلف برانڈز کی پانی کی بوتلیں منگوائی جاتی ہیں جس پر خاصا خرچہ آتا ہے۔ اس لیے یہ سوچا گیا ہے کہ کیوں نہ اپنے ہی پلانٹ سے پانی کو حکومتی اداروں میں تقسیم کرکے پہلے تو پیسے بچائیں جائیں اور یہ دیکھا جائے کہ یہ منصوبہ کتنا چل سکتا ہے۔پی سی آر ڈبلیو آر کے پاس پورٹ ایبل پانی 500 لیٹر فی گھنٹے کے حساب سے موجود ہے جس کو فوری طور پر 2500 لیٹر فی گھنٹے کے حساب سے بڑھا کر پانی کی سامپلنگ شروع کی گئی۔ پی سی آر ڈبلیو آر کے پاس یہ پانی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے آتا ہے۔فلٹریشن پلانٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر واٹر کوالٹی ڈاکٹر حِفظہ رشید نے بتایا کہ یہ پینے کا صاف پانی ہے جو پانی میں موجود 100 سے زائد معدنیات کو بالکل ختم نہیں کرتا جبکہ عام منرل واٹر کی کمپنیاں ان تمام معدنیات کو ختم کردیتی ہیں۔ یہاں ہم پروسیس کرتے ہیں تاکہ پانی سے بدبو، کیمیکل اور بائیولوجیکل آلودگی ختم کی جائے۔انھوں نے بتایا کہ یہ پانی کی بوتلیں سامپلنگ کے بعد مختلف حکومتی اداروں میں بھیجی گئی ہیں جن میں وزیرِ اعظم ہاؤس اور سیکریٹیریٹ شامل ہیں۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ یہ پانی عام عوام کے لیے بھی مارکیٹ

میں لانچ کیا جائے گا۔ڈاکٹر حِفظہ نے واضح کیا کہ پانی کی یہ بوتلیں عام لوگوں کو جائیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ ان کا ادارہ نہیں کر سکتا’ہم ایک تحقیق کرنے والا ادارہ ہیں، پانی کی بوتلیں بنانے والا ادارہ نہیں جو کہ پیکیجنگ کرے یا مارکیٹ میں اس کو بیچیں۔ ہمارا کام پانی میں موجود آلودگی پر

تحقیق کرنا اور حکومت کو پانی کے بارے میں پالیسی سازی کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ یہ پانی اس وقت صرف حکومتی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے ہے۔ارشد خان نے بتایا کہ ابھی یہ منصوبہ ابتدائی مراحل پر ہے جس کے بارے میں اب تک صرف زبانی طور پر فیصلہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…