جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کیا اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعیں اور اس کی سکرین کی روشنی بینائی کے لئے خطرناک ہے ؟

datetime 14  مئی‬‮  2019 |

تائیوان(این این آئی) تائیوان کی ایک خاتون نے جب اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا تو معلوم ہوا کہ ان کی آنکھ کے پردے (قرنئے) میں سینکڑوں باریک سوراخ ہوچکے ہیں جن سے ان کی بصارت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔تائیوان کی خاتون مسلسل دو برس سے اپنا اسمارٹ فون

مکمل روشنی کے ساتھ استعمال کررہی تھیں اور عموماً وہ الٹی آنکھ سے ہی دن رات دفتری امور کی تفصیلات اور دیگر ویڈیوز دیکھ رہی تھیں۔ اس کے نتیجے میں ان کی آنکھ میں 500 کے قریب باریک سوراخ ہوچکے ہیں۔25 سالہ نامعلوم خاتون سیکریٹری کی ملازمت کرتی ہیں اور انہیں بار بار اپنا فون دیکھنا پڑتا ہے۔ دن کی روشنی میں وہ اسکرین کی روشنی کو آخری حد تک رکھنے کی عادی ہوگئیں۔ اس کے بعد وہ پورا دن اسی سیٹنگ کے ساتھ فون استعمال کرتی رہیں۔ قریباً دو سال بعد ایک صبح ان کی آنکھ میں تکلیف، سرخی اور بصارت میں دھندلاہٹ دیکھی گئی۔ انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی بجائے آنکھوں کی خشکی دورکرنے کے ڈراپس استعمال کئے۔ اگلے کچھ ماہ تک ان کی آنکھیں مزید خراب ہوگئیں۔بعد ازاں پنگ تونگ فائینگ یونیورسٹی کے ماہر چشم ڈاکٹر ہونگ کائی تِنگ نے ان کا معائنہ کیا تو آنکھوں میں خون کی رگیں الجھی نظر آئیں اور بائیں آنکھ کے قرنیے میں 500 باریک سوراخ نوٹ کئے گئے ۔ڈاکٹر کے مطابق انسانی آنکھ کے لیے اسمارٹ فون میں روشنی کی حد صرف 300 لیومن ہے لیکن یہ خاتون 625 لیومن پر رات کے وقت بھی ٹی وی پروگرام اور ویڈیو دیکھتی رہیں۔ یہ عمل قرنیے کو جلاسکتا ہے۔ تاہم خاتون کی الٹی آنکھ کا قرنیہ شدید متاثر ہوچکا ہے۔معالجینِ چشم نے خاتون کو بہت ضرورت کے تحت 250 لیومن روشنی استعمال کرنے اجازت دی ہے اور متعدد طریقوں سے ان کی آنکھ کے سوراخوں کا علاج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…