منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مریخ پر پانی اور دیگر معدنیات کی موجودگی کاانکشاف نئی دریافت نے سرخ سیارے پر زندگی کی نشانیاں بتا دیں

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آج سیارہ مریخ سرخ مٹی کا ایک خشک بیاباں صحرا لگتا ہے لیکن جب یہ سیارہ نوعمر تھا تو اس پر پانی کی وافر مقدار تھی ۔ ماہرین نے کہا کہ اس کی سطح اور زمین کے نیچے پانی کی بھرپور مقدار موجود تھی اور آج بھی اس کے آثار موجود ہیں۔

یورپی خلائی ایجنسی کے ماہر ڈاکٹر فرانسیسکو سالیس نے کہا کہ پہلے مریخ پر پانی تھا لیکن دھیرے دھیرے وہ اندرونی سطح میں جذب ہوگیا۔اور زیرمریخ پانی کے بڑے بڑے تالاب بن گئے تھے ۔ ہم نے اپنے مطالعے میں مریخ پر پانی کے آثار کا سراغ لگایا ہے لیکن اس کی مقدار اور کردار پربحث کی جاسکتی ہے۔ اس لحاظ سے ہم نے مریخ پر سطح کے نیچے پانی کی سب سے پہلا ارضیاتی ثبوت فراہم کیا ہے۔ماہرین نے اس کے لیے بہت سے مریخی جہازوں کا ڈیٹا لیا ہے۔ انہوں نے ای ایس اے کے تیارکردہ مارس ایکسپریس اسپیس کرافٹ کے کیمرے، اور ناسا آربٹر پر نصب ہائی رائز کیمرے کی تصاویر کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے مریخ پر بنے دو درجن سے زائد گڑھوں کو بطورِ خاص مطالعہ کیا۔ان گڑھوں کے اندر کے فرش کا بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اندر کچھ خدوخال اور اشکال بنی ہیں جو پانی کے بہا ئوسے وجو میں آئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں پانی کی بڑی مقدار موجود تھی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آتی گئی۔ماہرین نے مریخی خدوخال کا موازنہ دریائی راستوں اور سمندری مقامات سے کیا ہے ۔ اندازہ ہے کہ اب سے تین سے چار ارب سال قبل پانی کا یہ بھرپور نظام موجود تھا اور جھیلیں باہم ملی ہوئی تھیں۔ اس بنا پر ماہرین متفق ہیں کہ مریخ پر کبھی بھرپور پانی موجود تھا۔لیکن اس دریافت کا فائدہ کیا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ پانی حیات کے لیے بہت ضروری ہے اور اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ شاید مریخ پر زندگی موجود تھی خواہ وہ کسی خردنامئے کی صورت میں ہی موجود رہی تھی اور شاید اب بھی اس کے آثار موجود ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے مریخی گڑھوں میں سے ایسی کچھ معدنیات کے آثار بھی دریافت کئے ہیں جو زمین پر زندگی کے ظہور سے وابستہ رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مریخ پر کبھی زندگی اپنی حالت میں موجود تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…