جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

شرمندہ بھارتی افواج نے اپنی ویب سائٹ بھارت رکشک بند کردی

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی مسلح افواج کے تمام تر شعبہ جات کی اطلاعات فراہم کرنے والی ویب سائٹ بھارت رکشک بند کردی گئی ہے، آج پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویب سائٹ سنہ 1997 میں بھارتی افواج کی سرگرمیوں کی اطلاعات

فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی ۔ آج صبح سے یہ ویب سائٹ بند پڑی ہے۔ آج صبح پاکستان نے اپنی سرحدی حدود میں در اندازی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے ، اور دو پائلٹس کو اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی جاری کردی تھی جس میں وہ اپنا نام اور سروس نمبر بھی بتارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے یونی فارم میں ملوث بھارتی فضائیہ کا افسر خود اعتراف کررہا ہے کہ وہ بھارتی ایئر فورس کا ونگ کمانڈر ہے۔ ویڈیو میں اس نے اپنا نام ابھی نندن بتا یا ہے اور اپنا سروس نمبر 27981 بتایا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد دنیا بھر سے بڑی تعداد میں انٹرنیٹ صارفین نے بھارتی ملٹری کی ویب سائٹس کا رخ کیا۔ بھارت رکھ شک بھارتی افواج کے تمام شعبہ جات کا مشترکہ کنسورشیم ہے جہاں بھارتی افواج اپنے کارنامے بڑھا چڑھا کر بیان کرتی ہیں ۔ لیکن آج بھارت کے پاس دنیا کے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے دنیا بھر میں یہ ویب سائٹ بند ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ خود کو آئی ٹی کے میدان میں ٹائیگر کہنے والا بھارت کب تک اپنی فوج کی ویب سائٹ بحال کرسکے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بارہا یہ باور کرایا ہے کہ ہم ایک امن پسند ملک اورذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں، بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…