جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

یہ نیا فون آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے بالکل مختلف ہے

datetime 16  فروری‬‮  2019 |

جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو اکثر افراد کے ذہن میں سام سنگ اور ایپل کا نام سب سے پہلے آتا ہے مگر ایل جی کی ڈیوائسز کا خیال بہت کم لوگوں کو آتا ہے۔ آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور گلیکسی کے نتئے انفٹنی او ڈیزائن والے گلیکسی ایس 10 (جو 20 فروری کو متعارف ہورہے ہیں)، سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ان فونز میں کیمرا سیٹ اپ، ڈیزائن اور فیچرز واقعی کمال کے ہیں مگر ایل جی نے آخرکار ایسا فون تیار کرلیا ہے جو کچھ ایسا کرسکتا ہے جو سام سنگ اور ایپل یا کسی بھی کمپنی کے فونز نہیں کرسکتے۔ ایل جی کا نیا فلیگ شپ فون جی 8 تھن کیو دیکھنے میں تو آئی فون ایکس جیسا ہے جو پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں ایپل جیسا فیس آئی ڈی فیچر بھی دیا جارہا ہے۔ یہ جنوبی کورین کمپنی اعلان کرچکی ہے کہ جی 8 کا فرنٹ کیمرا تھری ڈی میں چہرے کی شناخت کرسکے گا جیسا آئی فون ایکس یا ایکس ایس میں موجود ہے۔ تاہم جی 8 میں آئی فون ایکس جیسا نوچ کچھ چھوٹا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اسپیکر نہیں۔ اور یہی وہ فیچر ہے جو آج تک کسی اسمارٹ فون میں سامنے نہیں آیا کیونکہ جی 8 کی پوری اسکرین ہی اسپیکر ہے۔ ایل جی نے جمرات اس بات کا اعلان کیا کہ کرسٹل ساﺅنڈ او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس میں اسکرین کو آڈیو ایمپلی فائر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر موڈ میں آڈیو ‘متاثر کن bass ‘ کے ساتھ ہوگی جبکہ فل باڈی اسٹیریو پرفارمنس بھی ممکن ہوسکے گی۔ یہ کمپنی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ یہ ایسا فون ہوگا جس میں فیچرز استعمال کرنے کے لیے ٹچ اسکرین کو چھونے کی کوئی خاص ضرورت نہیں بلکہ جیسپر کنٹرول اس کی جگہ لے گا۔ جیسپر کنٹرول میں آپ فون کی اسکری نسے کچھ دور ہاتھ کی حرکت سے اپنی پسند کے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔ ایل جی کی جانب سے یہ فون بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 24 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔ ویسے اس فون کی پہلی جھلک بھی سامنے آچکی ہے جو آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں جسے ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے لیک کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…