بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کمر پر سینگ والی مکڑی کی نئی قسم دریافت

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگولا(مانیٹرنگ ڈیسک)حال میں دریافت ہونے والی ایک نئی مکڑی کا جب مطالعہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کی پشت پر ایک سینگ نما ابھار ہے جس پر سائنسداں غور کررہے ہیں۔اس سے قبل جانوروں اور حشرات کی نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں ان کی تفصیلات کو صرف سائنسداں ہی سمجھ پاتے ہیں۔ تاہم ٹورنٹیولا مکڑی کی نئی قسم Ceratogyrus attonitifer کی خاصیت عام آدمی بھی پہچان سکتا ہے یعنی اس کی پشت پر ایک لمبا اور نرم سا سینگ نما ابھار ہے اور اس کی وضاحت کرنے سے خود ماہرین بھی قاصر ہیں۔افریقی ملک

انگولا کے گھنے میوبمیو جنگلات میں دریافت ہونے والی یہ مکڑی نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے ایک منصوبے کے سلسلے میں دریافت ہوئی ہے جس کا مقصد افریقی ڈیلٹاؤں میں حیاتیاتی تنوع کا سروے کرنا تھا۔ اگرچہ اس نسل کی دیگر انواع اور خود ببون اسپائڈر کی پیٹھ پر بھی سینگ ہوتے ہیں تاہم وہ اس مکڑی کے سینگ سے بہت چھوٹے اور نرم ہیں۔یہ مکڑی اپنی گھر خود کھود کر اس میں رہتی ہے۔ اس کا زہر انسانوں کے لیے کسی قسم کا نقصان دہ نہیں ہے لیکن اس کے کاٹنے سےہونے والا انفیکشن بگڑجائے تو موت واقع ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…