بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ خریدنے میں مدد دینے والا مارک زکربرگ کا خفیہ ہتھیار

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ایسا مارک زکربرگ کے پالتو کتے کی بدولت ممکن ہوسکا۔ سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ کے شریک بانی جان کوم کے ساتھ اپلیکشن کو خریدنے کے مذاکرات کی کامیابی میں ان کے کتے بیسٹ نے ان کی مدد کی بلکہ اسے ممکن بنایا۔

انہوں نے بتایا ‘میرا کتا بیسٹ میرے خیال میں اس معاملے میں خفیہ ہتھیار ثابت ہوا، مذاکرات کے دوران میرے اور جان کے درمیان ایک پرتناﺅ لمحہ آیا جب اس نے کہا کہ ٹھیک ہے مجھے اس بارے میں سوچنا ہوگا’۔ اس کے بعد کمرے میں کچھ منٹ تک خاموشی چھائی رہی اور پھر بیسٹ داخل ہوا جو کچھ ‘الجھن’ کا شکار لگ رہا تھا۔ مارک زکربرگ کے مطابق ‘ایسا لگ رہا تھا کہ وہ سوچ رہا ہو کہ آخر یہاں چل کیا رہا ہے؟ یہ دونوں افراد کمرے میں خاموش بیٹھے ہیں’۔ ان کا مزید کہنا تھا ‘اس کے بعد بیسٹ جان کے پاس گیا اور چھلانگ لگا کر گود میں چلاگیا، اور جب جان نے اس کی پشت کو سہلانی شروع کیا تو ایک سیکنڈ بعد ہی اس نے کہا ٹھیک ہے میرے خیال میں مجھے اس معاملے میں کوئی اعتراض نہیں’۔ اور اس طرح دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا اور فیس بک نے اس میسجنگ اپلیکشن کو 19 ارب ڈالرز میں خرید لیا۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ مارک زکربرگ کے لیے یہ کامیابی بہت بڑی ثابت ہوئی کیونکہ واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زائد ہیں۔ اور اب یہ اپلیکشن فیس بک کی آمدنی بڑھانے کا بڑا ذریعہ بھی ثابت ہوگی کیونکہ رواں سال سے اس میں بھی اشتہارات دکھانے کا اعلان کمپنی گزشتہ سال ہی کرچکی ہے۔ یہ کتا اب بھی مارک زکربرگ کے خاندان کا رکن ہے جس کا اپنا ایک فیس بک پیج ہے۔ اکتوبر 2016 میں مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی میکس کی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے جو پہلا لفظ زبان سے ادا کیا وہ ڈوگ تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…