بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

موٹرولا کے 4 نئے بجٹ اسمارٹ فونز متعارف،ان کی قیمت کتنی ہو گی؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائینگے

datetime 9  فروری‬‮  2019 |

میکسیکو،برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا نے اپنی جی سیریز کے 4 نئے ‘بجٹ اسمارٹ فونز’ متعارف کرادیئے ہیں اور کمپنی کے مطابق کم قیمت میں صارفین کو بہترین فیچرز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ موٹرولا نے گزشتہ روز ان فونز کو متعارف کرایا جس میں پہلے سے بہتر اور تیز پراسیسر، کیمرے اور چارجنگ فیچرز دیئے گئے ہیں۔ یہ فون میکسیکو اور برازیل میں لوگوں کے یے دستیاب ہیں۔

جبکہ دیگر ممالک میں یہ فروری اور مارچ میں پیش کیے جائیں گے۔ موٹو جی 7 پلس یہ جی سیریز کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے اور اس کی خاصیت فوٹوگرافی قرار دی گئی ہے۔ اس میں بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جو کہ کم روشنی میں بھی اچھی تصویر لینے میں مدد دیتا ہے۔ فرنٹ پر 12 میگاپکسل سیلفی کیمرا پورٹریٹ اور گروپ سیلفی موڈز سے لیس ہے جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ کمپوزیشن اور آٹو اسمائل کیپچر جیسے فیچر بھی دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق بیک کیمرے فور کے ویڈیو شوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ 5 میگا پکسل کیمرپ دھندلے پس منظر والی تصاویر میں مدد فراہم کرے گا۔ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج (جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے)، کے ساتھ اسٹاک اینڈرائیڈ 9 پائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موٹو فون ہے جس میں 27 واٹ ٹربو پاور چارجنگ موڈ دیا گیا ہے جو کہ 15 منٹ میں 12 گھنٹے تک چل سکتا ہے جبکہ بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہے۔ یہ فون 6.2 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں ٹیئر ڈراپ نوچ موجود ہے اور اسٹیریو اسپیکرز ڈولبی آڈیو پلس سے لیس ہیں۔ یہ فون 300 یورو (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ موٹو جی 7 موٹو جی سیون ہارڈوئیر کے لحاظ سے پلس ماڈل جیسا ہی ہے بس چند چیزوں کی کمی ہے جن میں قیمت بھی شامل ہے۔ یہ 6.2 انچ کے ٹیئر ڈراپ ڈسپلے سے لیس ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ اس کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جو کہ فور کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے، فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس میں اسنیپ ڈراگون 632 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس فون میں 15 واٹ ٹربو پاور چارجنگ دی گئی ہے جو کہ 15 منٹ میں 9 گھنٹے تک چلنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ فون 250 یورو (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ موٹو جی 7 پاور اگر آپ کو طاقتور بیٹری والے فون کی ضرورت ہے۔

تو موٹو جی 7 پاور بہترین ہے جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ سنگل چارج پر ڈھائی دن تک کام کرسکتی ہے۔ اس میں بھی جی 7 کی طرح 15 واٹ ٹربو پاور چارجنگ دی گئی ہے جس کی خاصیت اوپر بیان کی جاچکی ہے۔ یہ 6.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں کافی بڑا نوچ دیا گیا ہے، اس میں اسنیپ ڈراگون 632 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

اس کے بیک پر 12 میگا پکسل کا سنگل کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہے، کمپنی کے مطابق بیک کیمرہ فور کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔ اس کی قیمت 210 یورو (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ موٹو جی 7 پلے یہ اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس میں 5.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں پراسیسر جی 7 پاور جیسا ہی ہے مگر 2 جی بی ریم اور 32 جی بی

اسٹوریج (ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ) دی گئی ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 5 واٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔ اس میں بیک پر 13 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے اور ہاں کم قیمت ہونے کے باوجود یہ فور کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔ اس کی قیمت 150 یورو (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…