بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹوئٹر کی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ پیری اسکوپ میں اب صارفین کی نشریات کسی ٹاک شو سے ملتی جلتی ہوگی

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر کی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ایپ پیری اسکوپ میں اب صارفین کی نشریات کسی ٹاک شو سے ملتی جلتی ہوگی۔ پیری اسکوپ میں پیر کو ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارف فون میں لائیو اسٹریم کے دوران 3 مہمانوں کو مدعو کرسکے گا۔

یہ پہلی بار ہے کہ لائیو اسٹریمنگ ایپ میں ایک گروپ فیچر سپورٹ دی گئی ہے اور فی الحال یہ آڈیو تک محدود ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں گروپ ویڈیو کو متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔ پیری اسکوپ کے بغیر بھی ٹوئٹر پر لائیو ویڈیوز ممکن اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد پیری اسکوپ صارفین اپنی اسٹریم کے دوران دوستوں کو مدعو کرسکیں گے۔ یہ دوست فون کے مائیکرو فون کو استعمال کرکے آڈیو شیئر کرسکیں گے۔ پیری اسکوپ میں گزشتہ سال ستمبر میں آڈیو براڈکاسٹ کے آپشن کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پیری اسکوپ کے شریک بانی اور ٹوئٹر کے پراڈکٹ نائب صدر کیوون بیکپور کے مطابق اس فیچر کے پیچھے یہ خیال ہے کہ اس ایپ کی نشریات کو کسی ٹاک شو جیسا انداز دیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا ‘اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد ہم گفتگو میں لوگوں کو شرکت کا موقع دے رہے ہیں جو ایک ٹاک شو کے شریک مہمانوں کی طرح بات کرسکیں گے۔ اس سے براہ راست گفتگو زیادہ بامقصد ہوجائے گی اور اس سے نئے مواقع بھی سامنے آئیں گے’۔ پیری اسکوپ اسٹریم انٹرایکٹو ہے جسے دیکھنے والے کمنٹس یا ہارٹ کا اضافہ کرسکتے ہیں مگر اسٹریم کرنے والے کے لیے کمنٹس کا جواب دینا لگ بھگ ناممکن ہے۔ تو اسٹریم میں دیکھنے والوں کی شمولیت سے صارفین کو زیادہ مدد مل سکے گی اور وہ اپنے فالورز کی زیادہ توجہ حاصل کرسکیں گے۔ فی الحال یہ گروپ فیچر پیری اسکوپ ایپ میں ہی دستیاب ہے مگر ٹوئٹر اسے اپنی ایپ کا حصہ بھی بنانا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…