ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے لیے خطرہ ثابت ہونے والااسمارٹ فون سامنے آگیا

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اب لوگ اسمارٹ فونز کی خریداری کیمرے کا معیار مدنظر رکھ کر کرتے ہیں اور چند برسوں کے دوران اس شعبے میں بہت زیادہ جدت دیکھنے میں آئی ہے۔ درحقیقت اس میدان میں پہلے آئی فون کو قائد سمجھا جاتا تھا مگر پھر گوگل اور سام سنگ نے آئی فونز سے یہ اعزاز چھین لیا، یہاں تکہ گوگل پکسل فونز میں نائٹ شائٹ فیچر کے ساتھ

ایپل کی کم روشنی میں تصویر لینے کی صلاحیت باعث شرم محسوس ہوتی ہے۔ مگر اب ایک اور کمپنی موبائل فوٹوگرافی میں دیگر کے لیے خطرہ بن کر ابھری ہے اور اس کا نیا فلیگ شپ فون کیمروں کے حوالے سے چونکا دینے والا ثابت ہوسکتا ہے۔ گزشتہ سال اس کمپنی ہواوے کے دونوں فلیگ شپ فونز کو بہترین کیمرا فونز قرار دیا گیا اور وہ آئی فونز اور گلیکسی فونز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے۔ سام سنگ کی طرح ہواوے بھی ہر سال 2 فلیگ شپ فونز متعارف کراتی ہے جن میں سے سال کی پہلی ششماہی میں پی سیریز جبکہ دوسری ششماہی میں میٹ سیریز کا نیا فون سامنے آتا ہے۔ ہواوے کا پی سیریز کے نئے فونز رواں ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو میں ہواوے پی 30 پرو کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا مگر اس کے اسکرین شاٹ لوگوں نے محفوظ کرلیے۔ ہواوے پی 20 پرو دنیا کا پہلا 3 بیک کیمروں پر مشتمل فون تھا جس کا معیار بھی بہترین ثابت ہوا جبکہ میٹ 20 پرو اس سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوا۔ اگر پی 30 پرو کی یہ تصویر درست ثابت ہوئی تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اب پہلی بار 4 بیک کیمرے متعارف کرانے والی ہے۔ اسی طرح یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ڈیزائن کافی مختلف ہوگا یعنی 3 کیمرے ایک قطار میں جبکہ چوتھا الگ موجود ہوگا۔ اس سے پہلے سامنے آنے والی لیکس کے مطابق پی 30 پرو نوچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جس میں 38 میگا پکسل کا طاقتور سیلفی کیمرا بھی موجود ہوگا۔ اس میں کمپنی کا اپنا کیرین 980 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ یہ فون 25 فروری سے بارسلونا میں شروع ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…