جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والا اسمارٹ فون کروا دیا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا اسمارٹ فون لینا کون پسند نہیں کرے گا، جو ایک بار چارج کیے جانے کے بعد کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک چل سکے؟ تو ایک امریکی کمپنی ایسی ہی ڈیوائس متعارف کرانے والی ہے جو کئی دن تک ایک چارج پر چلے سکے گی۔ بیٹریاں بنانے کے حوالے سے مشہور کمپنی انرجائزر نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر

26 نئے فون متعارف کرانے والی ہے جن میں 18000 ایم اے ایچ بیٹری اور فولڈ ایبل ڈسپلے والے اسمارٹ فونز بھی شامل ہوں گے۔ نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق یہ کمپنی اپنے فونز 4 سیریز پاور میکس، الٹی میٹ، انرجی اور ہارڈ کیس میں متعارف کرائے گی۔  18000 ایم اے ایچ بیٹری والا فون متوقع طور پر پاور میکس رینج کا حصہ ہوگا جبکہ الٹی میٹ رینج میں پوپ اپ کیمروں والے اسمارٹ فونز ہوسکتے ہیں۔ انرجی اور ہارڈ کیس سیریز میں بجٹ اسمارٹ فونز متعارف کرائے جائیں گے۔ 18000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون کتنا طاقتور ہوگا، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت دستیاب ڈوجی نامی کمپنی کا ایس 80 اسمارٹ فون 10800 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہے۔ اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 76 گھنٹے ویڈیو ، 136 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے جبکہ اسٹینڈ بائی میں یہ 1308 گھنٹے یا لگ بھگ 55 دن تک کام کرسکتا ہے۔ عام استعمال کی صورت میں بھی یہ فون 10 دن سے زیادہ چل سکتا ہے۔ تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 18000 ایم اے ایچ بیٹری والا فون کم از کم بھی 15 دن تو چل ہی جائے گا۔ اس کمپنی کا فلیگ شپ فون یو 260 ایس پوپ میں ہیلیو پی 70 پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ 3200 ایم اے ایچ بیٹری اور فنگرپرنٹ سنسر بھی ہوگا۔ یہ تمام فون 25 فروری سے اسپین کے شہر بارسلونا میں شروع ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…