جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ متعارف ہونے کے لیے تیار

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے رواں ماہ نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی اسمارٹ واچ گلیکسی واچ اسپورٹ بھی پیش کرنے والی ہے۔ سام سنگ کافی عرصے سے اسمارٹ واچ مارکیٹ میں ایپل اور دیگر کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب تک اس کی کوئی گھڑی لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آسکی۔

مگر کمپنی کو توقع ہے کہ نئی گلیکسی واچ اسپورٹ سے یہ صورتحال بدل جائے گی۔ سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ کیسی ہوگی؟ سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے جو ڈیزائن کے لحاظ سے تو واقعی پہلے سے بہتر نظر آتی ہے۔ اس ڈیوائس میں خم ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ روٹیٹنگ بیزل غائب ہیں جو پہلے دیکھنے آچکے ہیں۔ اس کے سائیڈ میں 2 بٹن ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اسے استعمال کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔ اس گھڑی میں کمپنی کا اپنا ٹیزن آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا اور چونکہ بیزل نہیں تو نیوی گیشن میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔ یہ ممکنہ طور پر سام سنگ کی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس میں نیا بیکسبی ریمائنڈر فیچر دیا جائے گا۔ اس میں موجود سنسرز نیند پر نظر رکھے، قدم گننے، جسمانی سرگرمیوں کا ٹریکر، دل کی دھڑکن کا مانیٹر اور جی پی ایس وغیرہ کا کام کریں گے۔ تاہم اس میں ایپل واچ 4 میں موجود ایک بہترین فیچر ای سی جی کی موجودگی کا امکان نہیں۔ یہ نئی اسمارٹ واچ گلیکسی ایس 10 کے ساتھ موبائل ورلڈ کانگریس سے قبل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…