منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا سام سنگ، ہواوے اور نوکیا کے موبائل فونز اب پاکستان میں ہی بنا کریں گے؟

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے موبائل فون پر نئے ٹیکسز لاگو کرنے اور غیررجسٹرڈ موبائل فونز کی بندش کے فیصلے کے بعد اب سام سنگ ، ہوائے اور نوکیا کے موبائل فونز کی تیاری پاکستان میں ہی متوقع ہے ۔نیوزویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ ، ہواوے اور نوکیاجیسی کمپنیاں پاکستان میں کم پیداواری اخراجات اور حکومت کی نئی سمارٹ فون مینوفیکچرنگ

پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں جس پر حکومت کام کررہی ہے ، موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے جلدہی پاکستان میں لوکل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے جانے کا امکان ہے ۔ مقامی اخبار کے مطابق ان کمپنیوں نے تیس جنوری کوایف بی آر حکام، پی ٹی اے اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے حکام کیساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں اپنے پلانٹس لگانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرنسی کی قدرمیں کمی ، لیبراخراجات میں کمی اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پاکستان اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہاہے اور ایسی کمپنیاں اپنے پلانٹس اور فیکٹریاں لگارہے ہیں جنہیں مینوئل لیبر کی ضرورت پڑتی ہے ۔ ماضی میں ایسی کمپنیوں کیلئے چین پسندیدہ جگہ رہا لیکن بڑھتے ہوئے لیبر اخراجات ، ٹیکنیکل سٹاف اور پاکستان اور انڈیاجیسی منڈیوں میں حکومت کے بڑھتے ہوئے ٹیکسز سے بچ کر لوکل پلانٹ لگا کر صارفین کو سستے داموں پراڈکٹس مہیا کرنے پر مجبور ہیں۔اس سے پہلے سمارٹ فونز کمپنیوں کو مختلف جگہوں سے مختلف پرزے درآمدکرناپڑتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…