جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون متعارف

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ اسمارٹ فون کیمرے کی وجہ سے لینا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل سنسر سے لیس فون جلد سامنے آنے والا ہے۔ ابھی کسی فون میں سب سے زیادہ میگا پکسل کا ریکارڈ شیاﺅمی اور ہواوے کے فونز کے پاس ہے جن میں 48 میگا پکسل مین کیمرہ استعمال ہورہا ہے۔ مگر ایک نئی لیک میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سونی کا نیا فلیگ شپ فون

ایکسپیریا ایکس زی 4 دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 52 میگا پکسل کیمرہ دیا جارہا ہے۔ درحقیقت یہ اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے جو کہ عمودی ڈیزائن میں دیا جائے گا۔ لیک تصویر کے مطابق 52 میگا پکسل کیمرہ درمیان میں موجود ہوگا جو کہ ایف 1.6 آپرچر سے لیس ہوگا۔ اس سے ہٹ کر 16 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس ایف 2.6 آپرچر کے ساتھ جبکہ تیسرا 0.3 میگا پکسل ٹائم آف فلائٹ کیمرہ ہوگا جس میں ایف 1.4 آپرچر ہوگا۔ ٹی او ایف کیمرہ ممکنہ طور پر فاصلے کو جانچنے کے لیے استعمال ہوگا جبکہ اگیومینٹڈ رئیلٹی فیچرز کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ پرائمری اور سیکنڈری کیمرے ہائی ریزولوشن تصاویر میں مدد دیں گے جبکہ ٹی او ایف سنسر آٹو فوکس اور تھری ڈی اسکیننگ کا بھی کام کرے گا۔ اوپو آر 17 میں ٹی او ایف سنسر موجود ہے جبکہ ایل کی جانب سے رواں سال نئے آئی فونز میں اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ دنیا کا سب سے بڑے ڈسپلے والا اسمارٹ فون متعارف اس سے قبل سامنے آنے والی لیکس کے مطابق ایکسپیریا ایکس زی 4 میں 6.5 انچ کا کیو ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور 4400 ایم اے ایچ بیٹری نمایاں فیچرز ہوسکتے ہیں۔ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…