بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کم از کم 3 مختلف ورژن میں متعارف کرایا جائے گا

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کم از کم 3 مختلف ورژن میں متعارف کرایا جائے گا اور یہ جنوبی کورین کمپنی کی طاقتور ترین ڈیوائس بھی ہوگی جس کا عندیہ مہینوں سے سامنے آنے والی لیکس اور افواہوں سے ہوتا ہے۔ مگر اس وقت جب سام سنگ کے موبائل فونز کی فروخت سست روی کا شکار ہے تو کیا اس کمپنی کے نئے فلیگ شپ فونز سستے ہوں گے۔

اگر ایک نئی لیک کو درست مانا جائے تو ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔  سام سنگ ایس 10 فون 5 مختلف ورژن میں متعارف ہوگا؟ ایک ٹوئٹر صارف نے گلیکسی ایس 10 ای، ایس 10 اور ایس 10 پلس کی آفیشل قیمتوں کو لیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ نیدرلینڈ کے لیے ہے، تاہم اس کے خیال میں دیگر ممالک میں قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ اگر اس لیک کا جائزہ لیا جائے گا تو ریگولر گلیکسی ایس 10 کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 899 یورو (ایک لاکھ 42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ 8 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1149 یورو (ایک لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ بڑی اسکرین والا گلیکسی ایس 10 پلس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 999 یورو (ایک لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی/ 512 جی بی اسٹوریج 1249 یورو (ایک لاکھ 98 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی/ ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون 1499 یورو (2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ جہاں تک انٹری لیول گلیکسی ایس 10 ای کی بات ہے تو وہ ایک ورژن میں ہی ہوگا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج، جس کی قیمت 749 یورو (ایک لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔ یہ قیمتیں چند ہفتے قبل ایک اطالوی سائٹ کی لیک کردہ قیمتوں سے کچھ کم ہیں، مگر یہ فرق زیادہ بڑا

نہیں اور مختلف مارکیٹ اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ اور جہاں تک یورو قیمت کو روپے میں تبدیل کرنے کی بات ہے تو اکثر یہ قیمت پاکستان میں نہیں ہوتی، جہاں فون عام طور پر دیگر ممالک سے کچھ مہنگے ہوتے ہیں۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ سام سنگ دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم

اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون بھی متعارف کرارہی ہے، عام طورپر کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ میں بھی 8 سے 10 جی بی ریم سے زیادہ نہیں دیا جاتا۔ خیال رہے کہ سام سنگ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران اپنے فلیگ شپ سیریز کے فونز کو متعارف کرائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…