جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

برسوں کی افواہوں کے بعد آخرکار ہواوے کا پہلا فولڈ ایبل فون 24 فروری کو متعارف ہوگا

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) برسوں کی افواہوں اور رپورٹس کے بعد آخرکار رواں ماہ ایک نہیں بلکہ 2 فولڈ ایبل فونز متعارف ہونے والے ہیں۔ ایک تو سام سنگ کا گلیکسی ایف یا جوبھی اس کا نام رکھا جائے گا اور دوسری چینی کمپنی ہواوے کا پہلا فولڈ ایبل فون جو 24 فروری کو دنیا کے سامنے آئے گا۔

ہواوے نے ٹوئٹر پر بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 24 فروری کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ یہ کمپنی گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کے منصوبے کا انکشاف کرچکی ہے جبکہ گزشتہ ماہ اسے موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اپنے ٹوئیٹ میں کمپنی نے فولڈ ایبل فون کا ذکر تو نہیں کیا مگر یہ ضرور لکھا ‘ کیا آپ ناقابل نظیر کے انکشاف کے لیے تیار ہیں؟’ ہواوے گزشتہ ماہ یہ بھی اعلان کرچکی ہے کہ اس کا فولڈایبل فون اس کمپنی کا پہلا فائیو جی فون بھی ہوگا۔ ایسا بھی امکان ہے کہ فولڈایبل فون سے ہٹ کر بھی کچھ اسمارٹ فونز اس کمپنی کی جانب سے اس ایونٹ میں متعارف کرائے جائیں۔ مگر حیران کن طورپر ہواوے اس معاملے میں سام سنگ سے پیچھے رہ جائے گی جو کہ اپنا فولڈ ایبل فون گلیکسی ایس 10 سیریز کے ساتھ 20 فروری کو متعارف کرارہی ہے۔ ویسے فروری میں تیسرا فولڈ ایبل فون سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔ اگر حالیہ اطلاعات کو درست مانا جائے تو موٹرولا بھی اپنے ماضی کے ریزر وی تھری کو فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مگر ان تینوں فونز کو خریدنے کے لیے جیب میں رقم بھی کافی زیادہ چاہئے ہوگی کیونکہ ان کی کم از کم قیمت بھی ڈیڑھ ہزار ڈالرز (پونے 2 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) ہوگی۔ ہاں ایل جی بھی ایک منفرد قسم کا فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے مگر اس کے بارے میں فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…