جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک نے ایران سمیت کئی ممالک سے غیرمصدقہ اور جعلی اکاوئنٹس معطل کردیئے

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے ایران سے چلائے جانے والے 783 اکاؤنٹس سمیت دیگر ممالک میں بنائے گئے کئی غیر مصدقہ اور جعلی اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ فیس بک کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایران سے متعلق 783 پیجز، اکاؤنٹس اور گروپس کو اس لیے معطل کردیا گیا ہے کیونکہ وہ ‘جعلی انداز میں’ چلائے جارہے تھے۔ دنیا کے سب سے بڑے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیرمصدقہ اکاؤنٹس کو سیاست اور انتخابات میں مداخلت کے لیے چلایا جاتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک نے حالیہ چند ماہ کے دوران میانمار، بنگلہ دیش اور روس میں چلائے جانے والے اس طرح کے کئی گروپس کو معطل کردیا تھا۔ دوسری جانب ٹویٹر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران، وینزویلا اور روس میں محدود پیمانے میں اس طرح کی سرگرمیاں پکڑی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ان اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹویٹر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں 2018 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اس طرح کے مشکوک اکاؤنٹس کو معطل کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک اور سوشل میڈیا کا ایک اور پلیٹ فارم انسٹاگرام میں افغانستان، جرمنی، بھارت، سعودی عرب اور امریکا سمیت درجنوں ممالک میں اپنی شناخت چھپا کر دوسرے ناموں سے اکاؤنٹس چلائے جاتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس اشتہارات کی مد میں تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں جس کی ادائیگی امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، کینڈین ڈالر اور یورو میں کی جاتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروس میں مشکوک سرگرمیوں کی نشان دہی اور معلومات کی فراہمی میں ٹویٹر نے تعاون کیا اور اسی طرح ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیاں بھی تعاون کررہی ہیں جس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے خطرات سمیت کئی مشکوک سرگرمیوں کو روکا جاسکتا ہے۔

فیس بک نے معطل کیے گئے تازہ اکاؤنٹس کے حوالے سے کہا کہ مختلف ممالک میں روایتی انداز میں خود کو مقامی ظاہر کرنے والے اکثر جعلی اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں اور تازہ واقعات کی خبریں بھی دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں ایران کے سرکاری میڈیا سے جنگ زدہ ممالک شام اور یمن سے متعلق جاری ہونے

والی خبریں بھی شامل ہیں۔ فیس بک کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس جن دیگر ممالک سے متعلق ہیں ان میں افغانستان، البانیا، الجیریا، بحرین، مصر، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، لیبیا، میکسیکو، مراکش، پاکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوڈان، شام، امریکا اور یمن کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…