اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ایک برس قبل کاروباری شخصیات کے لیے علیحدہ فیچرز کا حامل ’بزنس ورژن‘ متعارف کرایا تھا۔ جو بہت کامیاب رہا تھا کیونکہ اب دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ واٹس ایپ بزنس ورژن دراصل کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے تحت مارکیٹنگ، آرڈر بکنگ وغیرہ بھی کی جاتی ہے۔ کمپنی نے ایک برس قبل بزنس

ورژن استعمال کرنے والے صارفین پر خرید و فروخت کے عوض فیس عائد کی جس کے تحت وہ جب مختلف چیزوں کے آرڈر، پاسز وغیر کی بکنگ کرتے ہیں تو انہیں 0.5 سے 0.9 سینٹ تک گارنٹی رقم سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں دینا پڑتی ہے۔ ابتدائی ایام میں واٹس ایپ نے بزنس ورژن صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا بعد میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی اس کی سہولت فراہم کی گئی۔ واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو شکایت تھی کہ وہ اپنے مذکورہ آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے چیٹ کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں جسے کمپنی نے اب دور کردیا۔ بزنس ورژن میں واٹس ایپ نے فوری جواب دینے اور کمپنی کے نمبر پر کال کرنے سمیت کسٹمر سروس فراہم کرنے کا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت گاہک اپنے آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں ساتھ ہی صارفین کو ایک اور فیچر کی سہولت دی گئی جس کے تحت اُن کا واٹس ایپ میسج فیس بک پیج کے انباکس میں بھی جائے گا۔ کمپنی ترجمان کے مطابق واٹس ایپ کسٹمر سروس کا فیچر ویب لاگ ان کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…